ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ترکی ریفرنڈم:صدر ٹرمپ نے اردوان کو مبارکباد دی

ترکی ریفرنڈم:صدر ٹرمپ نے اردوان کو مبارکباد دی

Tue, 18 Apr 2017 20:58:14    S.O. News Service

واشنگٹن، 18/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے بھی پیر کو رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور ریفرنڈم میں کامیابی پر اُنہیں مبارکباد دی۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اُنہیں حالیہ ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارک باد دی۔یہ رابطہ ایسے وقت کیا گیا جب اس سے قبل یورپی مبصرین اور ترکی میں حزب مخالف کی جماعتوں کی طرف سے ریفرنڈم میں بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔16/اپریل کو ہونے والے ریفرنڈم کی گنتی کے مطابق آئین میں ترامیم کے حق میں 51.41فیصد ووٹ جب کہ مخالفت میں 48.59ووٹ ڈالے گئے۔ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد آئینی ترمیم کے ذریعے ترکی میں صدر کا منصب مزید مضبوط ہو گا اور صدر کو وسیع اختیارات حاصل ہو سکیں گے۔ریفرنڈم پر کی جانے والی تنقید کو صدر رجب طیب اردوان نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا معیار غیر جانبدارانہ تھا۔ترکی میں ریفرنڈم کے دوران یہ شکایت بھی سامنے آئی تھی کہ آخری وقت میں ایسے بیلٹ پیپرز بھی استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی جن پر سرکاری مہر نہیں لگی ہوئی تھی۔ریفرنڈم نتائج کے بعد حزب مخالف کی جماعتوں کے اراکین کی طرف سے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے میں بھی دیکھے گئے، جب کہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ اس عمل کو چیلنج بھی کیا جائے گا۔دوسری جانب صدر اردوان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے بعد آئینی ترمیم کی منظوری سے ملک کو جدید خطوط پر ترقی دینے میں مدد ملے گی۔اُدھر پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے بھی پیر کو رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور ریفرنڈم میں کامیابی پر اُنھیں مبارکباد دی۔
 


Share: